
جرمنی کولن () پاکستان کا مطلب کیا کشمیریوں سے رشتہ کیا ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے یہ نعرہ قائد حریت کشمیر سید علی گیلانی شہید نے پوری کشمیری قوم کو دیا کہ کشمیریوں کی جدجہد آزادی اور منزل پاکستان ہے پاکستان کی مدد کے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا اور اہل کشمیر کی پاکستان سے بڑی توقعات ہے مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کی ضماعت ہے ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے صدر ریاض شائد گھمن نے کولن جرمنی میں منعقدہ یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مزمل شریف۔وسیم احمد۔ مبشر سلیم۔ سفیان احمد نے بھی خطاب کیا ریاض شاید نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک نعمت ہے آزادی کی قدر کرنی چاہیے سید علی گیلانی نے کہا تھا کہ بھارت اگر اپنی ساری دولت بھی کشمیر میں۔لاکر رکھ دے کشمیری بھارت کے ساتھ رہنے کے لیے تیار نہیں بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور کشمیری عوام نے شہید گیلانی کی جدوجہد کو جارہی رکھا ہے جرمنی کے ممتاز پاکستانی رہنما مزمل شریف نے کہا ہے قیام پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دی تھیں اس ملک کے عوام کو آزادی نعمت حاصل ہوئی تھی پاکستان نے کشمیریوں کی جدجہد کی ہمیشہ حمائت کی ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستان کے عوام کی قربانیاں تحریک آزادی کشمیر میں بھی شامل ہیں بھارت نے پاکستان کے خلاف دوبارہ کوئی جارحیت کی تو پاک فوج نے جس طرح 10 مئی کو منہ توڑ جواب دیا بھارت کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے دیگر مقررین نے بھی قیام پاکستان کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور قائد حریت کشمیر سید علی گیلانی شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی تھی کہ انہیں پاکستانی پرچم میں سپرد خاک کیا گیا اور بھارت نے عوامی ڈر اور خوف کی وجہ سے ان کی تدفین رات کے اندھیرے میں کی بھارت نے ثابت کیا کہ وہ انسانیت کا دشمن اور قاتل ملک ہے