
10 کاروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 10 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 28.39 کلوگرام منشیات برآمد۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 215 گرام کے 26عدد کوکین بھرے کیپسولز برآمد
لاہور میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بیجھے جانیوالے پارسل سے کتابوں میں جزب شدہ 13 کلو آئس برآمد
کالا کھٹائی روڈ شیخوپورہ میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 4 کلو چرس اور 510 گرام آئس برآمد ۔
چارسدہ روڑ پشاور کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 3.600 کلو چرس برآمد ۔
گلستان جوہر کراچی میں گاڈی میں جیکیٹس میں چھپائی گئی 3.2 کلو آئس برآمد ۔ملزم گرفتار ۔
جیکب آباد سے سکھر جانیوالی گاڈی میں سوار مسافر خاتون کے قبضے سے 256 گرام آئس اور 156 گرام ہیروئن برآمد ۔ملزمہ گرفتار
مچھر کالونی کراچی کے قریب 2.038 کلو ہیروئن اور 732 گرام آئس برآمد ۔
پشاور میں واقع کوریئر آفس میں قصور بیجھے جانیوالے پارسل میں موجود جوسر مشین سے 100 گرام آئس برآمد
مہران ٹاؤن کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے آنیوالے پارسل میں بیوٹی کریم میں چھپائی گئی 440 گرام افیون برآمد ، ملزم گرفتار
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے آنیوالے پارسل سے 15عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد ، ملزم گرفتار
تمام کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف