آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو حکومت کی معاشی استحکام و اصلاحات
ڈیووس ۔22جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو حکومت کی جانب سے معاشی استحکام و اصلاحات کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔ ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ انہیں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔انہوں نے پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے معاشی اشاریوں، معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جسے کرسٹالینا جارجیوا نے سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مالی نظم و ضبط، محصولات میں اضافے اور پائیدار ترقی کے حوالے سے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیااور عالمی معاشی منظرنامے پر تبادلہ خیال کے علاوہ معاشی استحکام کے لیے کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔
Table of Contents
https://timelinenews.com.pk/passing-out-parade-held-at-paf-airmen-academy/
https://dailytimeline.pk/?p=9637
https://x.com/cmshehbaz/status/2014060493653041491?s=46&t=SApcAZAv0zK56lMSgiF_fg
