BYD
BYD نے Sealion 7 اور Atto 2 متعارف کرادیں
کراچی، 24 جنوری، 2026۔ میگا موٹر کمپنی (MMC) نے دنیا کی نمبر 1 نیو انرجی وہیکل بنانے والی کمپنی،BYD کے اشتراک سے پاکستان میں Atto 2 اور BYD Sealion 7متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ یہ پاکستان میں پائیدار اور کلین موبیلٹی کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ لاہور میں منعقدہ ڈیلرشپ ایونٹ کے دوران متعارف کی جانے والی یہ دونوں گاڑیاں BYD-MMCکے بڑھتے ہوئے NEV پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بناتی ہیں، جو پریمیم اور اربن لائف اسٹائل دونوں طرح کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ ملک بھر میں دونوں ماڈلز کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔
بی وائی ڈی سی لائن 7 (BYD Sealion 7) ایک پریمیم SUV ہے جس کے کیبن میں لگژری کو اولین ترجیح دے کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی آرام، ٹیکنالوجی اور حفاظت کے لحاظ سے دنیا کی نمایاں پریمیم الیکٹرک گاڑیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایشیا پیسیفک خطے میں بی وائی ڈی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈلز میں شامل Sealion 7 شاندار کارکردگی پیش کرتی ہے، جس میں 380 نیوٹن میٹر ٹارک اور 308 ہارس پاور (230 کلوواٹ) شامل ہیں۔ یہ گاڑی صرف 6.7 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرتی ہے، جبکہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 0 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کا بریکنگ فاصلہ صرف 37 میٹر ہے۔ ایک چارج پر 567 کلومیٹر تک کی طویل رینج کے ساتھSealion 7 اُن ڈرائیورز کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جو پرفارمنس اور اعتماد کے ساتھ ڈرائیونگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

بی وائی ڈی آٹو 2 (BYD Atto 2) ایک جدید، مکمل الیکٹرک SUV ہے جو خاص طور پر پاکستانی ڈرائیورز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس میں BYD کا خوبصورت ڈیزائن اور روزمرہ استعمال کے لیے اسمارٹ ٹیکنالوجی شامل ہے۔ Atto 2 میں NFC کارڈ کی رسائی کے ساتھ بغیر چابی اسٹارٹ کی سہولت، 50 واٹ کا وائرلیس چارجنگ پیڈ، آرام دہ الیکٹرک اور وینٹی لیٹڈ سیٹس، اور جدید کیبن لے آؤٹ جیسی سہولیات دی گئی ہیں۔ کارکردگی کے لحاظ سےAtto 2 اپنے شعبے کی انتہائی تیز ترین گاڑی ہے جو صرف 7.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتی ہے۔ 380 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج کے ساتھ یہ گاڑی روایتی آئی سی ای (پیٹرول و ڈیزل) گاڑیوں کے مقابلے میں 75 فیصد تک کم ایندھن اور مینٹیننس لاگت فراہم کرتی ہے، جس سے الیکٹرک گاڑی کی طرف منتقلی نہ صرف آسان بلکہ کم لاگت کی حامل بھی بن جاتی ہے۔
دونوں ماڈلز BYD کی اپنی جدید ٹیکنالوجیز کے تحت تیار کئے گئے ہیں، جن میں Blade Battery شامل ہے جو اعلیٰ درجے کی حفاظت، پائیداری اور مستحکم درجہ حرارت کے لئے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ، BYD کا ای پلیٹ فارم3.0 گاڑی کی رینج، چارجنگ کی رفتار اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، یہ ایسی جدید الیکٹرک ٹیکنالوجی ہے جو آٹو انڈسٹری میں پہلی بار آٹھ اہم الیکٹرک سسٹمز، اہم سامان کو ایک ہی یونٹ میں یکجا کرتی ہے جو وزن کم، کارکردگی بہتر اور ڈرائیونگ کو زیادہ ہموار اور قابلِ اعتماد بناتی ہے۔
افتتاحی تقریب میں BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ، لی جیان نے کہا، ”ہم اپنے دو سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈلز کو پاکستان میں متعارف کرانے پر بے حد خوش ہیں۔ ان کا آغاز پاکستان کے آٹو موٹو شعبے کو جدید بنانے سے متعلق ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے، جہاں ہم بی وائی ڈی کی عالمی سطح پر آزمودہ ٹیکنالوجی اور جدت کی رسائی مقامی صارفین تک پہنچا رہے ہیں۔ دنیا کے نمبر 1 نیو انرجی ویہکلز (NEV) برانڈ کے طور پربی وائی ڈی اب پاکستان میں ایسی گاڑیوں کا پورٹ فولیو پیش کر رہا ہے جو صارفین کی وسیع اقسام ضروریات اور سفر کے انداز کو مدنظر رکھتا ہے، اور الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقلی کو آسان اور کارآمد بناتا ہے۔”
بی وائی ڈی پاکستان – میگا موٹر کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ برائے سیلز اینڈ اسٹریٹیجی، دانش خالق نے کہا، ” BYD-MMC میں ہم اپنے پورٹ فولیو کو اس انداز میں وسعت دے رہے ہیں کہ پاکستان میں الیکٹرک طریقے سے نقل حرکت سے متعلق ہر مرحلے کے سفر کے لیے ایک گاڑی موجود ہو۔ شہری سفر کے لیے اسمارٹ الیکٹرک SUV سے لے کر پریمیم اور ہائی پرفارمنس SUV کا پاکستان میں آغاز اپنے اپنے شعبوں میں نئے امکانات لے کر آیا ہے۔ Atto 2 الیکٹرک موبیلٹی مختلف جدید خصوصیات کے ساتھ اسمارٹ آغاز فراہم کرتی ہے، جبکہ Sealion 7 اپنی کلاس میں منفرد ہے اور پاکستان میں پریمیم الیکٹرک SUVs کے لیے نئے معیار قائم کر رہی ہے۔ ہمیں پاکستان میں مستقبل کی موبیلٹی پر پورا یقین ہے جو الیکٹرک، جدید اور طویل مدتی بنیادوں پر استوار ہوگی۔”
دونوں ماڈلز کی بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ BYD Atto 2پاکستان میں 7.2 ملین روپے کی قیمت پر دستیاب ہوگی، جبکہ اس کی بکنگ 1.4 ملین سے شروع ہوگی۔ اسی طرح BYD Sealion 7کی قیمت 15.490ملین روپے ہوگی اور اس کی بکنگ 3ملین روپے میں کی جا سکے گی۔

دونوں ماڈلز کی بکنگ کے حوالے سے محدود مدت کے لیے خصوصی تعارفی آفر بھی پیش کی جا رہی ہے، جو 28 فروری تک مؤثر رہے گی۔ اس آفر کے تحت دونوں ماڈلز کے ساتھ 7 کلوواٹ دیوار پر نصب ہوم چارجر مفت فراہم کیا جائے گا۔ گاڑیوں کی قیمت میں فریٹ اور اندرونِ ملک ٹرانزٹ انشورنس بھی شامل ہے، تاکہ صارفین کو کسی اضافی چارجز کا سامنا نہ ہو۔ اس آفر میں لو وولٹیج ایل ایف پی بیٹری پر 10 سال کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے۔ Atto 2 کے صارفین کو حبکو گرین کے کسی بھی اسٹیشن پر پہلی دو چارجنگ سیشنز مفت فراہم کئے جائیں گے، جبکہ Sealion 7 کے صارفین کے لیے 7 کلوواٹ چارجر کی مفت انسٹالیشن شامل ہے۔
ان جدید گاڑیوں کے علاوہ، BYD-MMC، حبکو گرین کے اشتراک سے، پاکستان کا پہلا ملک گیر نیو انرجی وہیکل (NEV) چارجنگ کوریڈور بھی تعمیر کر رہا ہے، جو کراچی سے پشاور تک تقریباً 1300 کلومیٹر پر محیط ہوگا جس میں اہم شہر اور موٹرویز شامل ہوں گے۔ دونوں گاڑیوں کے ماڈلز کی مکمل تفصیلات، فیچرز اور بکنگ سے متعلق معلومات www.byd-mega.comپر دستیاب ہیں، یا آپ ملک بھر میں موجود BYD شورومز کو وزٹ کر سکتے ہیں۔
Table of Contents

https://timelinenews.com.pk/cbd-punjab-successfully-concludes-ballot/
مزید پڑھیں: دنیا کے نمبر 1 NEV برانڈ، BYD نے Sealion 7 اور Atto 2 گاڑیاں متعارف کرادیںhttps://dailytimeline.pk/?p=9600
