
9 کاروائیوں کے دوران 5 خواتین بشمول برطانوی نژاد پاکستانی خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 2 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 113.690 کلو گرام منشیات برآمد۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مانچسٹر جانے والی برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کے سامان سے 1.032 کلو ہیروئن برآمد۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں جذب شدہ 20.430 کلو آئس برآمد۔
کراچی میں واقع کوریئر آفس میں لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 2.646 کلو ویڈ برآمد۔
روہڑی سکھر میں واقع کوریئر آفس میں گوجرانولہ بھیجے جانے والے پارسل سے 600 گرام ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد۔
انڈس ہائی وے پر کوہاٹ کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 9.6 کلو چرس برآمد۔
ترکئی ٹول پلازہ جہلم کے قریب خاتون کے قبضے سے 182 گرام ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد، ملزمہ گرفتار۔
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 4 کلو ہیروئن اور 9 کلو آئس برآمد، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار۔
آر سی ڈی روڈ وِندر کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4 کلو ویڈ برآمد، ملزم گرفتار۔
خیبر کے غیرآباد علاقے شاہ کس میں اسمگلنگ کے لۓ چھپائی گئی 61.2 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف