اسلام آباد، 7 اگست 25: پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے تعاون سے پسنی کے ساحل کے قریب تقریباً 1100 کلو گرام چرس، 50 کلو گرام آئس اور 100 کلو گرام ہیروئن ضبط کر لی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 38 ملین امریکی ڈالر ہے۔
یہ کھیپ بحیرۂ عرب کے ذریعے بین الاقوامی منزلوں پر اسمگل کی جا رہی تھی۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں، قومی فریضہ کے طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)
