Pakistan Navy پاک بحریہ کے دو افسران کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی.png
اسلام آباد، 28 جنوری 26: پاک بحریہ کے دو کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ریئر ایڈمرل جاوید ضیاء نے 1994 میں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اہم تقرریوں پر خدمات سر انجام دیں۔ اس وقت ریئر ایڈمرل جاوید ضیاء نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (مٹیریل) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ریئر ایڈمرل ارمغان احمد نے 1994 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) سے مینوفیکچرنگ سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ریئر ایڈمرل ارمغان احمد اس وقت پاکستان نیوی ڈاکیارڈ (کراچی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
دونوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)


Table of Contents
https://timelinenews.com.pk/bangladesh-air-chief-calls-pakistan-air-chief/
https://dailytimeline.pk/?p=9739
