
آئی سی سی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ بن گیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے ریکارڈ نشریاتی اعداد و شمار جاری کئے ہیں، 2025 کا ایونٹ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ بن گیا۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کو عالمی مارکیٹس میں 368 ارب منٹ دیکھا گیا،2017 کے مقابلے میں یہ تعداد 19 فیصد زیادہ ہے، چیمپیئنز ٹر افی 2025 نے پاکستان، آسٹریلیا، امریکا اور بھارت میں ناظرین کے ریکارڈ بھی توڑ دیے۔
آئی سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2025 چیمپئنز ٹر افی دیکھنے کا دورانیہ 2017 کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ رہا، آسٹریلیا میں بھی یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چیمپئنز ٹرافی رہی، آسٹریلیا میں 2017 کے مقابلے میں چیمپئنز ٹرافی مجموعی طور پر دیکھنے کا وقت 65 فیصد بڑھ گیا۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹر ا فی 2025 کا فائنل سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بھی بنا ہے، چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دنیا بھر میں 65.3 ارب منٹ لائیو دیکھا گیا۔