
سوئی ناردرن نے پہلا آل پاکستان بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاہے۔
اس ٹورنامنٹ میں ملک کے ممتاز ٹیمیں نمائندگی کر رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آ باد، آ زادکشمیر، پاکستان
آ رمی، واپڈا، پولیس، ریلوے، پی او ایف واہ اور سوئی ناردرن گیس کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 200 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 140 مرد کھلاڑی اور 60 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کو نقعد انعامات دیے جائیں گے۔ اس وقت سوئی ناردرن گیس کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹینس، سکواش، ماونٹینرنگ، کلائمبنگ اور دیگر کھیلوں کی سر پرستی کر رہی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے وائس پریذیڈنٹ سپورٹس سیل نے تمام مہمانان گرامی، کھلاڑیوں، کوچز، ریفریزاور منتظمین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا۔
جاری کردہ
میڈیا افیئرز ڈیپارٹمنٹ
سوئی ناردرن گیس