
نمائش پاکستان بنگلہ دیش تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی،چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام
پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،خورشید برلاس
اسلام آباد : پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین محمد خورشید برلاس نے گزشتہ روز چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں خورشید برلاس نے تیسری میڈ ان پاکستان ایگزبیشن اینڈ بزنس کانفرنس ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 23 سے27 ستمبر کوانٹرنیشنل کنونشن سٹی بسوندھرا آئی سی سی بی ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہوگی ۔جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری،فوڈ پراڈکٹس،برقی آلات،کچن کا سامان/،صارفین کی مصنوعات،جوتے،گھریلو سامان،فرنیچر اورجواہرات اور زیورات، ماربل اور شیشہ،کھیلوں کا سامان،خدمات فراہم کرنے والے،فیشن اور فیبرکس،سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت ،مشینری اور آلات،پینٹ، وارنش اور کیمیکل،ایچ وی اے سی آر،سینیٹری کے سامان اور فکسچر،دستکاری کی مصنوعات اور دیگر شعبوں سے وابستہ نمائش کا حصہ بنیں گے۔ رانا مشہود احمد خان نے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کی جانب سے کئے جانے والی ایونٹس کو سراہا۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام بھی اس نمائش کا حصہ بنے گا ۔جس میں نوجوانوں کو دی جانیوالی مراعات، لون ،سہولیات کے بارے میں آگاہی بھی دی جائے گی۔ اور ملکی ترقی میں کی جانیوالی نمائشوں کے ذریعے معیشت کے فروغ میں کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مکمل یقین دہانی کروائی کہ ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والی تیسری پاکستان میڈ ان پاکستان ایگزبیشن میں بھرپور تعاون کرینگے یہ ایک اچھا اقدام ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی بہت ضرورت ہے ۔، پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ آئندہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا کی ضرورت نہیں ہو گی۔ جہاں تک عام شہریوں کے ویزوں کا تعلق ہے، وہ پہلے ہی آسان بنا دیئے گئے ہیں ۔رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو تجارت اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں۔پاکستانی مصنوعات کو بنگلہ دیش میں بہت مانگ ہے بنگلہ دیش میں پاکستانی مصنوعات کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں یہ نمائش اس تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔آخر میںپاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کی جانب سے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے چیئرمین پرائم منسٹر یو تھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کو شیلڈ بھی پیش کی۔