6 کاروائیوں کے دوران 5 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 1کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 91.886کلوگرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
ہتار روڑ ہری پور کے قریب ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
دیگر کاروائیاں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی ،99 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
اسلام آباد ایئرپورٹ پرایک اور کاروائی کے دوران ریاض جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 220 گرام وزنی ،33 کوکین بھرے کیپسولز برآمد ۔ملزم گرفتار
جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی سے 64.8 کلوگرام چرس اور 18.6 کلوگرام افیون برآمد ۔2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار
شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب خاتون کے قبضے سے 6 کلوگرام آئس برآمد
چک بساوا منڈی بہاوالدین کے قریب گھر سے 1.2 کلوگرام آئس برآمد ۔خاتون گرفتار
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف
