اسلام آباد
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کے ریکٹر شاہد محمود کیانی سے ملاقات۔
ملاقات میں مارگلہ ریلوے اسٹیشن کے پوٹینشل اور مستقبل کے ترقیاتی مواقع پر تفصیلی گفتگو۔
وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ مستقبل میں مارگلہ اسٹیشن کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اسٹیشن پر جدید ماڈل ریسٹورنٹس، تزئین و آرائش، اور عوامی سہولتوں کے قیام کی منصوبہ بندی جاری۔
محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ان سہولتوں سے NUML کے طلبہ و طالبات سمیت قریبی عوام بھی مستفید ہوں گے۔
ریکٹر NUML شاہد محمود کیانی نے ریلوے میں جاری اصلاحات پر وفاقی وزیرِ ریلوے کی کاوشوں کو سراہا۔
ریکٹر نے کہا کہ مارگلہ اسٹیشن پر ماڈل فوڈ اسٹریٹ کا قیام طلبہ اور عوام کے لیے ایک مثبت قدم ہوگا۔
